اسلام آباد(خبرنگار)مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما کیپٹن (ر)صفدر سابق ڈپٹی اسپیکر مرتضی جاوید عباسی صدر آزاد کشمیر بیرسٹر چوہدری سلطان محمود نے مسلم لیگ (ن)کی مرکزی رہنما سینئر پارلیمنٹرین نجمہ حمید مرحومہ کے گھر جا کر انکی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے کیپٹن صفدر مرتضی جاوید عباسی بیرسٹر سلطان محمودنے نجمہ حمید کے صاحبزادوں، بہن طاہرہ اورنگزیب اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے تعزیت کا اظہارکیااور فاتحہ خوانی بھی کی کیپٹن(ر)صفدر نے کہا نجمہ حمید شفیق، غمگسار، راست گو اور پختہ نظریات پر کاربند بہادر سیاسی رہنما تھیں، ملک، پارٹی اور جمہوریت کیلئے ان کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوںآمریت کے دور میں بیگم کلثوم نواز کیساتھ سائے کی طرح رہیں نجمہ حمید نے ہمیشہ اصولوں پر مبنی سیاست کی ہر مشکل وقت میں قیادت کے ساتھ ہم قدم رہیں مرتضی جاوید عباسی نے کہا مرحومہ کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر چوہدری سلطان محمود نے کہا نجمہ حمید ایک بہادر خاتون تھیں ۔
کیپٹن (ر)صفدر ، مرتضی جاوید عباسی،بیرسٹرسلطان کا نجمہ حمید کی وفات پر افسوس
Dec 09, 2022