اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)سندھ میں نوجوانوں کی قابلیت میں اضافے اور فنی اور پیشہ ورانہ تربیت کو بہتربنانے کی غرض سے یورپی یونین، جرمنی، اور ناروے نے جدیدترین سینٹر آف ایکسی لینس برائے ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ حکومتِ سندھ کے حوالے کیاجس مرکز میں صوبے کے نوجوانوں اور تدریسی عملے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیز اور تربیت کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔تفصیلا ت کے مطا بق آنے والے سالوں میں، اس سہولت سے تربیتی ماحول کا ایک رجحان پیدا ہو گا جو کہ ملازمت کے شعبے میں داخل ہونے کے لیے ایک قابل اور مسابقتی افرادی قوت تیار کرنے میں مدد گار ثابت ہو گا۔یہ مرکز نہ صرف اساتذہ کی تربیت بلکہ نوجوانوں کو ہنر کی تربیت فراہم کرنے کے لیے بھی خطے میں اہم کردار ادا کرے گا۔مرکز کے قیام سے جدید لیب کی سہولیات، کیریئر کاؤنسلنگ اور جاب پلیسمنٹ کی خدمات اب ایک ہی چھت کے نیچے مل سکیں گی۔ نئی سہولت ایک موجودہ TVET سنٹر کی اپ گریڈیشن کا نتیجہ ہے جسے TVET سیکٹر سپورٹ پروگرام اور یورپی یونین (EU)، جرمن وفاقی وزارت برائے اقتصادی تعاون اور ترقی (BMZ) اور ناروے کی حکومت کی طرف سے مالی اعانت فراہم کی گئی ہے۔تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے، چیئرمین TVETA سندھ ، سلیم رضا جلبانی نے صوبے میں ہنر مندی کے شعبے کو سپورٹ کرنے پر ترقیاتی شراکت داروں خصوصاً یورپی یونین کی کوششوں کو سراہاتے ہوئے کہا ہماری ذمہ داری یہ ہے کہ ،صوبے کے نوجوانوں کو جدید ترین سہولیات کے ساتھ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں بھی مناسب تربیت فراہم کی جائے، جو کہ اساتذہ اور تربیت حاصل کرنے والوں، دونوں کے لیے دستیاب ہیں۔ سندھ TVETA کے منیجنگ ڈائریکٹر اور اپ گریڈ ڈتربیتی سہولت کے پرنسپل ڈاکٹرغلام مصطفی سہاگ نے ادارے کے تاریخی تناظر پر روشنی ڈالی اور کہا، "میں تمام شراکت داروں کا مشکور ہوں- TVET سیکٹر سپورٹ پروگرام کی کوششوں سے یہ تبدیلی کا ایک کامیاب سفر رہا ہے۔
سینٹر آف ایکسی لینس برائے ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن حکومتِ سندھ کے حوالے
Dec 09, 2022