اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب اور موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر پائیدار اور ماحول دوست مکانات کی تعمیر کی حوصلہ افزائی کیلئے سازگار پالیسیاں بنانے کی ضرورت ہے،حالیہ سیلاب نے پاکستان میں بڑی تباہی لائی ہے جس سے لاکھوں گھر تباہ ہوئے ہیں اور معیشت کو 1.2 کھرب روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے، اس لیے یہ بہت ضروری ہے کہ حکومت ملک میں ماحول دوست اور گرین ہائوسز کو فروغ دینے کے لیے نئی پالیسیاں بنانے پر توجہ دے تا کہ سیلاب اور آب و ہو اکی تبدیلی ا سے پیدا ہونے والے خطرات کو کم کیا جا سکے، پاکستان میں شہری آبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور یہ رجحان برقرار رہا تو مستقبل میں 60 فیصد آبادی شہری علاقوں میں رہ رہی ہو گی لہذا یہ بہت ضروری ہے کہ شہروں میں بہتر میونسپل سروسز کے ساتھ پائیدار اربنائزیشن کو فروغ دیا جائے تاکہ شہری آبادیوں پر دبائو کم کیا جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منسٹری آف ہائوسنگ اینڈ ورکس اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی پہلی انٹرنیشنل ہائوسنگ ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،جو 8تا 11دسمبر 2022تک جناح کنونشن سنٹر میں جاری رہے گی۔