لاہور (سپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے مقابلوں میں شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم ون ڈے ٹیم رینکنگ میں چوتھی پوزیشن سے محروم ہوگئی ہے اور پاکستان نے چوتھی پوزیشن اپنے نام کرلی ہے۔ سیریز کے آغاز سے پہلے بھارتی ٹیم چوتھی پوزیشن پر موجود تھی اور پاکستانی ٹیم 5ویں نمبر پر براجمان تھی تاہم لگاتار 2 شکستوں کے نتیجے میں بھارتی ٹیم سے چوتھی پوزیشن چھن گئی اور 107 پوائنٹس کیساتھ پاکستان (107) سے اعشاریائی پوائنٹس کے فرق سے پیچھے رہ گئی۔ پاکستان اور بھارت اب ریٹنگ پوائنٹس پر برابر ہیں تاہم بھارت کے اعشاریائی پوائنٹس کم ہیں۔ بھارت 107 ریٹنگ پوائنٹس کیساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔نیوزی لینڈ 116 پوائنٹس کیساتھ پہلے، انگلینڈ 113 پوائنٹس لے کر دوسرے ،آسٹریلیا 112 پوائنٹس کیساتھ نمبر 3 ہے۔ جنوبی افریقہ 100 پوائنٹس کیساتھ چھٹے، بنگلہ دیش 96 پوائنٹس کیساتھ 7ویں ، سری لنکا 90 پوائنٹس کیساتھ 8ویں ، افغانستان اور ویسٹ انڈیز 71،71 پوائنٹس کیساتھ بالترتیب 9ویں اور 10ویں نمبر پر موجود ہیں۔
ون ڈے رینکنگ، پاکستان نے بھارت سے چوتھی پوزیشن چھین لی
Dec 09, 2022