کوشش کر رہا ہوں جلد میدان میں واپسی ہو:شاہین آفریدی


لاہور(سپورٹس رپورٹر)فاسٹ بائولرنے کہا ہے کہ تین چار روز سے ری ہیب کر رہا ہوں، بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ وہ کوشش کر رہے ہیں کہ جلد میدان میں واپسی ہو۔فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ری ہیب جاری ہے۔ شاہین آفریدی گھٹنے کی تکلیف سے دوچار ہیں۔تین ہفتے قبل شاہین آفریدی کا اپینڈکس کا آپریشن بھی ہوا تھا۔شاہین آفریدی کو گھٹنے کی تکلیف سے نجات کے لیے ری ہیب تجویز کیا گیا تھا۔انہوںنے کہا کہ تین چار روز سے ری ہیب کر رہا ہوں، بہتر محسوس کر رہا ہوں۔کوشش کر رہا ہوں کہ جلد میدان میں واپسی ہو۔ فینز سے کہوں گا جس طرح راولپنڈی میں قومی ٹیم کو سپورٹ کیا اسی طرح ملتان میں سپورٹ کریں اور ہم یہ ٹیسٹ میچ جیتیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...