سندھ ہا ئیکورٹ نے کرا چی میں ہیوی گا ڑیوں پر پا بندی لگا دی

Dec 09, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں ہیوی ٹریفک پر پابندی کے حکم پر فوری عملدرآمد کرنے کا بڑا حکم جاری کردیا ہے۔کراچی میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے بہتات اور اس کے باعث حادثات پر سندھ ہائی کورٹ کا بڑا حکم سامنے آیا ہے، عدالت نے شہر میں ہیوی ٹریفک پر پابندی کے حکم پر فوری عملدرآمد کا حکم دے دیا ہے۔سندھ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ صبح 6 بجے سے رات 11 بجے تک شہر میں داخل ہونے والی ہیوی ٹریفک کو روکا جائے، اور ان اوقات میں شہرمیں داخل ہونے والی ہیوی گاڑیوں پر جرمانہ نہیں بلکہ انہیں بند کیا جائے۔جسٹس ندیم اختر نے ریمارکس دیئے کہ رکاوٹ ڈالنے اور عدم تعاون کرنیوالیاداروں کیباریمیں آگاہ کریں، جب کہ ہوٹرز والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے چاہے وہ ایم این اے یا ایم پی ایز کی ہوں۔

مزیدخبریں