کراچی (کامرس رپورٹر) انٹربنک میں ڈالر گزشتہ روز 21 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ انٹر بنک میں گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 224 روپے 16 پیسے کا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 232 روپے برقرار ہے۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ سونے کی فی تولہ قیمت گزشتہ روز 2250روپے بڑھی جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونا ایک لاکھ 66 ہزار 400 روپے کا ہو گیا ہے۔ 10 گرام سونا 1929 روپے اضافے سے ایک لاکھ 42 ہزار 66 روپے کا ہو گیا ہے۔ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 10 ڈالر اضافے سے 1784 ڈالر فی اونس ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کاروبار کا منفی دن رہا۔ 100 انڈیکس 167 پوائنٹس کم ہوکر 41651 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 332 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ 22 کروڑ شیئرز کے سودے 4 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 28 ارب کم ہوکر 6629 ارب روپے ہے۔