لاہور(کامرس رپورٹر )وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ کے حکم پرپاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کا سٹیل ملوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع،داروغہ والا میں 6غیر قانونی سٹیل ملیں بند کروادیں،سینکڑوں ٹن سریا اور سٹیل کی دیگر مصنوعات کی بھاری مقدار ضبط کر لیا گیا۔ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ اور سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی غلام محمد میمن کے حکم پر ڈائریکٹر جنرل پی ایس کیو سی اے زین العابدین نے ڈائریکٹر سٹینڈرڈ ڈویلپمنٹ سنٹر کنفرمٹی اسسمنٹ لاہور زون محمد رضوان کو فوری کارروائی کا ٹاسک دیا جس پر فوری طور پر ٹیم تشکیل دی گئی جس نے بدھ کے روز صوبائی دارالحکومت کے علاقہ داروغہ والا میں کارروائی کرتے ہوئے 6 سٹیل ملوں کی پروڈکشن بند کرواتے ہوئے سینکڑوں ٹن تیار سریا اور سٹیل کی دیگر مصنوعات کا بھاری سٹاک ضبط کر لیا۔مذکورہ ملیں پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے لائسنس کے بغیر اپنی سٹیل مصنوعات تیار کررہی تھیں۔تمام سٹیل ملیں پی ایس کیو سی اے کے لائسنس کے بغیر کام کر رہی تھیں۔