لاہور(کامرس رپورٹر )پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2022-23کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے33ویں اجلاس میں روڈز سیکٹر کی ترقیاتی سکیم کے لیے مجموعی طور پر 7ارب 28کروڑ 54لاکھ 22 ہزار روپے کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبد اللہ خان سنمبل نے بذریعہ ویڈیو لنک کی۔ صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جس سکیم کی منظوری دی گئی اس میں ضلع لاہور اور قصور میں لاہور رنگ روڈ تا قصور بائی پاس برآستہ لدھے کی، را خان والا اور گجر ویلج روڈ کی تعمیر کیلئے 7 ارب 28 کروڑ 54 لاکھ 22 ہزار روپے شامل ہیں۔اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر محمد انور سہیل چوہدری سمیت صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔
روڈز سیکٹر کی ترقیاتی سکیم کیلئے 7ارب 28کروڑ 54لاکھ 22 ہزار منظور
Dec 09, 2022