ملتان (سماجی رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سیریز میں کم بیک کرنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ٹیسٹ کی خامیوں کو دور کرکے گراو¿نڈ میں اتریں گے ہماری کوشش ہوگی کہ سیریز کے دونوں میچز میں کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کریں گے حتمی گیارہ کھلاڑیوں پر مشاورت جاری ہے پچ اسپنرز کو مدد فراہم کرسکتی ہے انگلینڈ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس نے کہا کہ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کر کے فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کی کوشش ہوگی انگلینڈ اپنی جارحانہ حکمت عملی جاری رکھے گا راولپنڈی اور ملتان کی پچ میں کوئی فرق محسوس نہیں ہورہا ہمارا ٹارگٹ حریف ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کرنا ہے گزشتہ روز پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا اس موقع پر دونوں ٹیموں کے کپتان اور آ فیشلز نے پچ کا جائزہ لیا سیریز میں مہمان ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے جس میں مختلف سیشن کے دوران فیلڈنگ بٹینگ اور باو¿لنگ شاملِ ہے پاکستانی بلے بازوں کو شارٹ پچ گیندوں کی خصوصی پریکٹس کروائی جائے گی دوسرے ٹیسٹ کے سلسلے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جس میں 8ہزار سے سکیورٹی اہلکار ٹیموں کی آ مدورفت کے روٹ سمیت ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود ہونگے۔
بابر اعظم
جارحانہ حکمت عملی جاری رکھیں گے:بین سٹوکس: پہلے ٹیسٹ کی خامیاں دور کر ینگے:بابر اعظم
Dec 09, 2022