اسکواش میں محنت سے ماضی کی رونقیں بحال  ہو سکتی  ہیں، ریئر ایڈمرل ذاکر اللہ جان

Dec 09, 2022


کراچی(اسپورٹس رپورٹر) ریئر ایڈمرل میاں ذاکر اللہ جان  (ہلال امتیاز،ملٹری)کمانڈر کراچی نے کہا ہے کہ اسکواش میں ماضی کی رونقیں اور مقام کے دوبارہ حصول زیادہ سے زیادہ اسکواش ایونٹس کے انعقاد سے ممکن ہے تاکہ بین الاقوامی ایونٹس کے لیے نئے ٹیلنٹ کو اجاگر کیا جا سکے اور ہمارے کھلاڑیوں کو اسکواش کے زیادہ سے زیادہ ایونٹس میں شرکت کے مواقع حاصل ہوسکیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں پاک بحریہ  کے زیر اہتمام " کومبیکس پہلی سی این ایس آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ " کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ریئر ایڈمرل میاں ذاکر اللہ جان نے کہا کہ کھیلوں کا فروغ پاک بحریہ کے وڑن کا حصہ ہے مستقبل میں اسکواش کے کھیل میں جہانگیر خان جیسے لیجنڈ تیار کرنے کیلئے نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ ایونٹس میں اپنی صلاحیتوں کے اظہارکے موقع دینا وقت کی ضرورت ہے۔۔ افتتاحی تقریب میں اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کموڈور توقیر احمد خواجہ اور جنرل منیجر کومبیکس اسپورٹس زبیر ماچا بھی موجود تھے۔ پہلے راؤنڈ میں نیوی کے محمد فراز،کے پی کے کے وقار محبوب، سندھ کے نوید رحمان،کے پی کے کے ظاہر شاہ ،، آرمی کی  زینب خان، سندھ کی ایلسا عمران ، مہوش علی، واپڈا کی کومل خان کامیابی حاصل کی۔

مزیدخبریں