درست صلاحیتوں تک رسائی چھوٹے اور درمیانے حجم کے کاروبار کو کامیابی کے لیے بااختیار بنانا


ہمVisa مےں، چھوٹے اور درمیانے حجم کے بزنسز(SMBs) کی طاقت پر یقین رکھتے ہےں۔ پوری دنیا،خاص طور سے ترقی پذیر ملکوںمےںمقامی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حےثیت سے اےک متحرکSMB سےکٹر صحت مند مارکیٹس کے لیے اہم اور ملازمت دےنے اور معاشی ترقی مےں اےک اہم حصہ دار ہوتا ہے۔SMBs عالمی سطح پرتقریباً90 فیصدبزنسز اور 50 فیصد سے زےادہ ملازمتوں کی نمائندگی کرتے ہےں اور ابھرتی ہوئی معیشتوںکی قومی آمدنی(GDP) مےں40 فیصد تک حصہ ڈالتے ہےں،اگر غےر رسمی SMBs کو بھی شامل کیا جائے تو یہ تناسب اور زےادہ ہو جاتا ہے۔MENA اور اےشیائی مارکیٹس مےں اب انھےں رگوں مےں دوڑتے ہوئے خون کی حےثیت سے تسلیم کیا جاتا ہے،MENA علاقے مےں باضابطہSMBs کا تخمینہ23 ملین ہے،جب کہ تقریباً 19 ملینSMBs غےر رسمی ہےں:زےادہ تر ملکوں مےں یہ تعدادکل بزنسز کا80-90 فیصد بنتی ہے۔پاکستان مےںSMBs مجموعی غےر سرکاری بزنسز کا تقریباً90 فیصد ہےں اور غےر زرعی لےبر فورس کے لگ بھگ78 فیصدکو ملازمت دیتے ہےں۔
اگر چہ یہ بالکل واضح ہے کہ ہر جگہ لوگ SMBs پر بہت زےادہ انحصار کرتے ہےں مگر پھر بھی جدت اور افزائش کو آگے بڑھانے والے ان اداروںکو اکثر اےسے عوامل کے ساتھ جد وجہد کرنی پڑتی ہے جو ان کے ارتقاءکے لیے ناگزیر ہےں۔ اپنی سوچ کو آگے بڑھاتے ہوئے،کنزیومرز کو بہتر طور پر سمجھنے کی کوشش مےں اور اےسی معاشی تبدیوں کے پےش نظر جن کی پےش گوئی نہیں کی جا سکتی،,یہ SMBsمقابلہ کرنے والے بڑے اداروں کے عالمی نقش پا کے بغےر مختلف نوعیت کی مشکلات کا مقابلہ کرتے ہےں۔اپنی سب سے بڑی قوت یعنی اپنانے کی صلاحیت پر انحصار،پنپنے اور اپنے بزنسز کو آگے بڑھانے کی خاطرSMBs کے لیے کلید ہے۔تاہم،مطابقت پذیری کے لیے درست مہارت اور مارکیٹ کے اتار چڑھاﺅ کے بارے مےں عملی سوچ کی ضرورت ہوتی ہے --- SMBs کے مخصوص محدود وسائل کے پےش نظر عام طور پر یہ دونوں ناقابل حصول ہوتے ہےں۔
اےک اےسی کمپنی کی حےثیت سے جو دنیا مےں لاکھوں مرچےنٹس کے لیے ڈیجیٹل پےمنٹس ممکن بناتی ہےVisa کی ترجیح ہر قدم پر ان چھوٹے بزنسز کی مدد کرنا ہے۔چنانچہ،ہم اس اہم کردار سے مکمل طور پر آگاہ ہےں جو جوSMBs ہماری کمیونیٹیز مےں ادا کرتے ہےں،خاص طور پر یہ عالمی وَبا کے پےدا کردہ انتہائی مشکل حالات مےں کام جاری رکھے ہوئے ہےں۔SMBs کے لیے ہمہ گیر،پائےدار اور مساوی معاشی افزائش کو آگے بڑھانے مےں مدد دےنے کے لیے Visa کے عزم کے حصے کے طور پر Practicle Business Skills Visa کا گلوبل ڈیجیٹل پلےٹ فارم ہے جوSMB مالکان کو اپنے بزنسز بڑھانے کے لیے پر اعتماد اور درست فےصلے کرنے مےں مدد دےنے کے لیے مفت تعلیمی وسائل فراہم کر رہا ہے۔
 Visa کامقصدان کی امنگوں کا حصہ بنتے ہوئے ان کاروباری اداروں کو با اختیار اور ان کی معاش کو بہتر بنانا ہے،ہم ان کی لچک اور کاروباری جذبے سے متاثر ہےں۔50 ملینSMBs کو ڈیجیٹائز کرنے کے ہدف پر کام کرتے ہوئے جس کا2020 مےں اعلان کیا گےا تھاVisa پہلے ہی2021 مےں تخمیناً16 ملینSMBs تک پہنچ چکا ہے،یا اس حد سے30 فیصد زےادہ جوVisa نے مقرر کی تھی۔Visa اس امر کو یقینی بنانے مےں کسی کوشش سے درےغ نہیں کرتا کہ موجودہ اور نئے قائم ہونے والے SMBs ،دونوں صارفین کی بدلتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے اور ڈیجٹل مستقبل کو اختیار کرنے کے لیے بخوبی تےار ہوں۔
Practicle Business Skillsتک رسائی کو وسیع کرنے کے لیے Visa نے شمالی افریقا،Levant اور پاکستان مےں حکومتوں،مالیاتی اداروں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے ساتھ متعددشراکت داریوں پر کام شروع کیا ہے۔مصر کی غےر حکومتی تنظیم INJAZ کے ساتھ تازہ ترین تعاون کا محور طالبات ہےں۔یہ تنظیم بزنس اےجوکےشن،اور نوجوانوں کو اپنی معاشی کامیابی کی ملکیت سنبھالنے کے لیے با اختیار بنانے مےں خصوصی مہارت رکھتی ہے۔ INJAZ-Visa کاوش دو مرحلوں پر مشتمل ہے:پہلے مرحلے مےں پبلک اسکولوں کو ہدف بنانا ہے ،جہاں 100 اےلےمنٹری طلبہ پرسنل اکنامکس پلےٹ فارم کے ذریعے فنانسز کے بارے مےں تعلیم حاصل کرےں۔دوسرا مرحلہ ووکےشنل اسکولوں مےں زےادہ عمر کی لڑکیوں کے لیے ہے ،اس کا محور فنانشل لٹرےسی،entrepreneurship اورکام کی تےاری پر خصوصی توجہ کے ساتھPracticle Business Skillsپر ہے۔
خواتینentrepreneurs کی مد دکے لیے اپنی مقامی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئےVisa نے پہلی بارمصر اور مراکش مےں عالمی پروگرامShe's Next شروع کیا ،جس کامقصد اپنے چھوٹے بزنسز کو فنڈ کرنے،چلانے اور ترقی دےنے مےں خواتین کو آگے بڑھانا ہے۔یہ پروگرام خواتین کی زےر قیادت بزنسز کو عملی ان سائٹس اور ٹولز فراہم کرتا ہے ، جس مےں نےٹ ورکنگ،تربیت اور فنڈنگ کے مواقع شامل ہےں۔MENA کے تمام درخواست گزاروں مےں سے دو تہائی سے زےادہ کاتعلق شمالی افریقا سے تھا اور جیتنے والی دس خواتینIFundWomen سے اےک سال کے مےنٹرشپ پروگرام کے ساتھ گھر گئیں،یہ اےک مالی مدد ، مضبوط نےٹ ورک تک رسائی اوراےکسپوژر ہے جسے وہ بزنس کی افزائش کے لیے استعمال کر سکتی ہےں۔
Visa نے2020 مےں مصر کی انفارمےشن ٹےکنالوجی انڈسٹری ڈیوےلپمنٹ اےجنسی(ITIDA) کے ساتھ اشتراک کیا اور اےسے فن ٹےک اسٹارٹ اپس اور کاروباری اداروںکی مدد کے لیے Practicle Business Skillsپلےٹ فارم کا اجراءکیا جو ملک مےں عالمی وبا کے بعد مالی بحران سے متاثر ہوئے تھے۔انگرےزی اور عربی دونوں زبانوں مےں مواد کے ساتھ یہ وےب سائیٹ اےک وسیع شراکت داری کا حصہ تھی جس مےںVisa ماہرین کی طرف سے ورچوئل وےبینارز شامل تھے۔ہر جگہ ہر کسی کے لیے زےادہ شمولیت والی معیشتوں کی تخلیق مےں مدد کی غرض سےVisa کے عزم کے مطابقPracticle Business Skillsکو شمالی افریقی قوم کےSMBs تک لانے کی خاطر ہم نے ماریطانیہ کی انوےسٹمنٹ پروموشن اےجنسی کے ساتھ شراکت کی۔اسی طرح سےVisa نے پاکستان مےں دراز یونیورسٹی کے ساتھ شراکت داری کی ہے اور ہر ماہ تقریباً پانچ ہزار مرچنٹس کو ان کے مقاصد کے قریب لانے مےں مدد دے رہا ہے۔
بنیادی کاوشوں پر عمل درآمد ہو، یاٹےلنٹ ڈیوےلپمنٹ کو بڑھانے کے لیے سیکھنے کے مواقع پےش کرنے کی بات ہویا مہارت کے حصول یا سرمایہ تک رسائی کا معاملہ ہو،ہمےں یقین ہے کہ SMBs کو ان کی مکمل گنجائش تک پہنچنے مےں مدد دےنے کے لیے صلاحیتوں کی تعمیر ناگزیر ہے۔صلاحیتوں کی تعمیر کی بنیاد ٹولز کی فراہمی،علم اور اےسی خدمات تک رسائی ہے جوڈیجیٹل لحاظ سے قابل عمل بزنس کی تعمیر نویاآغاز یا مضبوط بنانے مےںSMBs کی مدد کرےں۔ جب وسائل اےک ہی جگہ تلاش کیے جا سکتے ہوں تو پہلی بار ڈیجیٹل تجربات کے لیے صارف کی مانگ کو پورا کرنا اےک بے خلل انڈر ٹےکنگ ہو سکتی ہے اور ہونی چاہیئے۔ہمےں اس حقیقت پر فخر ہے کہ شمالی افریقا مےں چار ملکوں،Levant اور پاکستان مےں SMBs کو ہماری شراکتی کاوشوں سے فائدہ پہنچا ہے۔Visa اےسے ڈیجیٹل ایکو سسٹمز کی تعمیر جاری رکھے گا جوکاروبار کی تےز رفتار افزائش کے لیے صلاحیتوں کی تعمیر سے فائدہ اٹھانے کی خاطرSMBs کودرست عملی مہارت کی پےشکش کرتے ہےں،کیونکہ اےک اےسی کمپنی کی حےثیت سے جس کا پوری دنیا مےں 80 ملین سے زےادہ مرچےنٹ لوکےشنز کا نےٹ ورک ہے،جن مےں سے زےادہ ترSMBs ہےں،ہم ان کی کامیابی سے پر جوش ہےں۔

ای پیپر دی نیشن