جنڈ(نمائندہ نوائے وقت)جندال میڈیا گروپ و پریس کلب جنڈ کی نشاندہی پراسسٹنٹ کمشنر جنڈ محمد اویس مانگٹ نے جنڈبازار کا دورہ کیا اورمکھڈ روڈبازارمیں تجاوزات پردکانداروں، ریڑھی بانوں اور رکشہ ڈرائیوروں کوروڈخالی کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ آپ لوگوں کی وجہ سے پیدل چلنے والوں شہریوں کو شدید مشکلات اور ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہے اب روزانہ کی بنیاد پر جنڈ بازارمیں تجاوزات کیخلاف بلاتفریق آپریشن کیاجائیگااور سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اوراس معاملے میں کوئی رعایت نہیں دی جائیگی۔