الانسسزسرکاری ملازمین کو بلاتفریق دئیے جائیں،نورمحمداعوان 

Dec 09, 2022


 کامرہ کینٹ(نثار علی خان)مرکزی نائب صدر آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن اپیکا نورمحمداعوان نے کہا ہے کہ یوٹیلٹی الانس، ایگزیکٹو الانس، ٹیکینکل الانس و دیگر الانسسز مساوی بنیادوں پر پاکستان کے تمام سرکاری ملازمین کو بلاتفریق ایک جیسے دئیے جائیں۔ٹائم سکیل کے نوٹیفکیشن میں لفظ Same Scaleکی بجائے Same Postلکھ کر جاری کیا جائے تاکہ زیادہ سروس والے ملازمین کو ٹائم سکیل کا فائدہ ہوسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کامرہ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہوں میں شامل کر کے پے سکیل ریوائز کرنے کے بعد ریٹائرمنٹ پر جانے والے شاہینوں کی گریجویٹی اور انکیشمنٹ میں اضافہ ہوا لیکن ماہانہ پینشن میں کمی ہوئی اس لئے commuted table pension rates کے فارمولا ریٹ میں اضافہ کیا جائے اور پہلے کی طرح ایڈہاک ریلیف کو پینشن فیکسشین میں شامل کیا جائے۔ 
انہوں نے کہا کہ گروپ انشورنس کی رقم ریٹائرمنٹ کے موقع پر پاکستان کے تمام سرکاری ملازمین کو بلاتفریق ایک جیسے واپس کی جائے جبکہ اپگریڈیشن سے محروم تمام وفاقی و صوبائی ملازمین کی تمام پوسٹوں کو بلاتفریق اپگریڈ کیا جائے اور سروس سٹریکچر تیار کیا جائے۔ 

مزیدخبریں