کلرسیداں (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں محمد اعجاز ملک اندرون شہر مقفل تاریخی عمارت کو دیکھنے بیدی محل پہنچ گئے انہوں نے بیدی محل کے تالے کھلوا کر اس کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور آر ڈبلیو ایم سی کے اہلکاروں کو فوری طلب کرکے صفائی کا حکم جاری کیا اور کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اس تاریخی عمارت کی ضروری مرمت کیلئے فنڈز کا حصول یقینی بنا کر اسے سیاحوں کے لیئے پرکشش مقام کا درجہ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخی عمارتوں کو محفوظ کرنے کی بجائے انہیں تباہی کے لیئے چھوڑ دینا بڑی زیادتی ہو گی مقامی حلقوں نے اے سی کے دورے اور فیصلے کو بے حد سراہا ہے ۔