اٹک(نا مہ نگا ر)ضلع اٹک اگر انا پرست سیا ست دانوں کے زیر عتا ب نہ رہتا تو آج تعمیر و تر قی اور خوشحالی میں پنجاب کا مثالی ضلع ہوتا۔ہم نے کوئی انتظامی عہدہ نہ ہو
نے کے باوجود ضلع اٹک کی تعمیر و ترقی خصوصا اٹک، جنڈ ،پنڈی گھیب ،حلقہ این اے 50کی دیہی آبادیوں کو شہروں سے ملانے کیلئے پنجاب حکومت سے اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈ حاصل کر کے 30 سالوں سے نظر انداز کی گئی رابطہ سڑکوں کی تعمیر کروا دی اور متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ اربوں رو پے کے منصوبے منظوری کے لیئے گئے ہوئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصا ف کے امیدوا ر حلقہ این اے 50 سید ذوالفقار عبا س بخا ری (زلفی بخاری ) نے حلقہ کی عوام سے خطا ب کر تے ہوئے کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ اگر اس ضلع کی عوام ہمارے پارٹی لیڈر کی محبت اور ہم پر اعتماد کر کے ہمیں ووٹ کی طاقت سے کامیاب کروا کر اسمبلیوں تک پہنچاتے ہیں تو ہمارا فرض بنتا ہے کہ اس علاقہ کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی اور انکو در پیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکنہ اقدام کریں ۔سیا ست برائے خدمت و برداشت ہی عبادت ہے زلفی بخاری نے ابھی تک اپنے آپ کو این اے 50 کا ا میدوار بنایا ہے ،وہ ایک ایسے امیدوار ہیں جنہو ں نے حلقہ کی عوام کی محرومیوں کو محسوس کر کے کوئی عوامی عہدہ نہ ہونے کے باوجود اپنے ذاتی تعلقات اور اثرورسوخ استعمال کر کے تین ارب روپے سے زا ئد کے منصوبوں کو تحصیل جنڈ کی عوام کے لیے مکمل کروا یا اور انشااللہ چند دن تک مزید ٹینڈرز بھی جاری کروا رہے ہیں ۔ جن سیاسی عہدیدا را ن کو1 لاکھ 65 ہزا ر ووٹ دے کر کامیاب کروایا تھا انہو ں نے یہ حلقہ چھوڑ کر اپنی جھوٹی انا کی تسکین کے لیے امیدوار مسلم لیگ (ن)ملک سہیل کو جتوانے میں کلیدی کردار ادا کیا تھااور عوام کو جھو ٹی تسلی دیتے رہے کہ ہمیں فنڈ لینے آتے ہیں ہم فنڈ لیں گے اور اس حلقہ میں کام خود کروائیں گے ۔