گورڈن کالج کی نجکاری نہیں ہونے دینگے، راولپنڈی میں احتجاجی مظاہرہ


راولپنڈی (جنرل رپورٹر)گورنمنٹ گارڈن کالج راولپنڈی کے پروفیسروں، عملے اور طلبا نے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور کرسچن کالج یونیورسٹی کے نمائندوں کو کالج میں داخلے سے روکتے ہوئے پنجاب بھر کی اساتذہ و طلبا تنظیموں کے اشتراک سے ’’کالج بچاؤ‘‘تحریک کا اعلان کر دیاہے پپلا نے کہا گورنمنٹ گورڈن کالج کی نجکاری نہیں ہونے دینگے اور پنجاب بھر اساتذہ و طلباتنظیموں کی قیادت اور طلبا کو شامل کرکے بھرپور مزاحمتی تحریک چلائی جائے گی، اس امر کا اعلان گارڈن کالج کی نجکاری کے خلاف جاری احتجاجی تحریک کے حوالے سے  گزشتہ روز کالج کے باہر احتجاجی مظاہرے سے پپلاگارڈن کالج کے صدرپروفیسر خرم شہزاد اور ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ظفر اللہ شاہین سمیت دیگر اساتذہ و طلباقائدین نے کیا انہوں نے کہا کہ قدیم درسگاہ کالج کو نجی شعبے کی تحویل میں دینے کے خلاف اساتذہ اور طلبا ایک پیچ پر متحدہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت اپیل کے فیصلہ تک کالج کی نجکاری کا فیصلہ واپس لے پنجاب پروفیسر لیکچرر ایسوسی ایشن (پپلا)نے کہا کہ راولپنڈی کے قدیم اور تاریخی حیثیت رکھنے والے گورنمنٹ گورڈن کالج کی نجکاری نہیں ہونے دینگے اگراس حوالے سے کوئی زبردستی کی گئی تو4ہزارطلبااورسینکڑوں اساتذہ سڑکوں پرنکل آئیں گے کالج بند کردیاجائے گااورکلاسز سڑکوں پرلی جائیں گی ۔

ای پیپر دی نیشن