راولپنڈی میںگیس کی بندش، کم پریشر سے شہریوں کو شدید مشکلات 


راولپنڈی ( محبوب صابر) گیس پریشر کی کمی اور بندش کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے شہری مشکلات میں پڑ چکے ہیں جو ایل پی جی گیس ، لکڑیاں اور کوئلے مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہو چکے ہیں،رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کینٹ اور شہر کے مختلف علاقوں میںڈھوک جمعہ، ڈھوک کلہوڑ ، مبارک لائن، نیوکٹاریاں ، اڈیالہ روڈ نیو لالہ زار، آدڑہ اصغر مال کوٹھہ کلاں ،گلریز ، ڈھوک چراغ دین رسول ٹائون رحیم آباد اجمیری بازار ، موہن پورہ  ٹاہلی موہری، ڈھیر حسن آباد، ڈھوک سیداں، تلسہ روڈ، لالہ زار، ہارلے سٹریٹ ، صادق آباد ، حاجی چوک ،مسلم ٹائون ،کرنل یوسف کالونی ،ڈھوک کالا خان ، چاہ سلطان ،ڈھوک الٰہی بخش ، ڈھوک کھبہ ، پیرودھائی ، رتہ امرال ، ڈھوک رتہ، ڈھوک حسو، ڈھوک منگٹال ، ٹیپو روڈ،سٹلائیٹ ٹائون ، پرودھائی، بنگش کالونی اور ڈھوک حسو اور دیگر  میں گیس کا کم پریشر اور بندش کا سلسلہ  ابھی تک جاری ہے، مکینوں کوکھانے پکانے اور ناشتہ تیار کرنے میں مشکل پیش آ رہی ہے،معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے، گھریلو صارفین کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ،  اس وقت مارکیٹ میںلکڑی 1300روپے سے 1500روپے فی من اورکوئلہ150روپے سے250روپے فی کلو فروخت ہو نے لگا ہے، شہریوں نے  ارباب اختیارسے مطالبہ کیا ہے رہائشی علاقوں میں گیس کی سپلائی یقینی بنائی جائے ۔

ای پیپر دی نیشن