ون ڈے رینکنگ، پاکستان کی بھارت کو پیچھے چھوڑ کر چوتھی پوزیشن

Dec 09, 2022


ملتان (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے مقابلوں میں شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم ون ڈے ٹیم رینکنگ میں چوتھی پوزیشن سے محروم ہوگئی ہے اور پاکستان نے چوتھی پوزیشن اپنے نام کرلی ہے۔ سیریز کے آغاز سے پہلے بھارتی ٹیم چوتھی پوزیشن پر موجود تھی اور پاکستانی ٹیم 5ویں نمبر پر براجمان تھی تاہم لگاتار 2 شکستوں کے نتیجے میں بھارتی ٹیم سے چوتھی پوزیشن چھن گئی اور یوں بالآخر 107 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان (107) سے اعشاریائی پوائنٹس کے فرق سے پیچھے رہ گئی۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ پاکستان اور بھارت اب ریٹنگ پوائنٹس پر برابر ہیں تاہم بھارت کے اعشاریائی پوائنٹس کم ہیں۔ بھارت 107 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔نیوزی لینڈ 116 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، عالمی چیمپئن انگلینڈ 113 پوائنٹس لے کر دوسرے ،آسٹریلیا 112 پوائنٹس کے ساتھ نمبر 3 ہے۔ 

مزیدخبریں