گندم کی کاشت شروع ہوتے ہی ضلع مظفرگڑھ کی نہریں بند ،کسان اتحاد کا احتجاج

Dec 09, 2022


 شاہجمال (نامہ نگار) کسان اتحاد ضلع مظفرگڑھ کے عہدیداران ،چوہدری طارق گجر،چوہدری بشیر احمد عرف کالا گجر،ملک عثمان کنہوں،بہادر خان مغل،صغیر شاہ کہیری،حاجی اسماعیل نوناری، مہر کالو سیال، میاں تنویر اظہر، ملک فیض بخش، میاں مختیار احمد بھٹی، ملک اقبال ابڑیند، ملک محمد فاروق ابڑیند ، مہر صغیر سیال، حافظ صغیر ملانہ،میاں توقیر مصطفیٰ مکول و دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ گندم کی بوائی کا سیزن شروع ہوتے ہی ضلع مظفرگڑھ بھر میں تلیری کینال مظفرگڑھ سمیت دیگر ندی نالوں میں نہری پانی بند کردیا گیا ہے جبکہ یوریا کھاد بھی خود ساختہ طور پر مہنگی کر کے 700 روپے فی بیگ اضافی اور بلیک نرخوں تک فروخت کی جا رہی ہے جبکہ زراعت افسران بھی کاروائی سے گریزاں ہیں جبکہ عین گندم بوائی کے سیزن میں نہریں بھی بند کر دی گئی ہیں متاثرہ کسانوں نے سیکرٹری زراعت پنجاب اور سیکرٹری انہار پنجاب سے ضلع مظفرگڑھ کی بند نہروں میں پانی کی فراہمی اور کھاد ڈیلروں کے خلاف سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزیدخبریں