جہانیاں (نمائندہ نوائے وقت ) جہانیاں اور گردونواح میں ٹمبر مافیا لکڑی چور ایک بار پھر متحرک ہوگئے گزشتہ رات بنگلہ قریشی والا چک 124 دس آر کے بیدار منظور احمد کو دو درجن سے زائد افراد نے رسیوں سے باندھ کر نہر کنارے کھڑے تین پرانے قیمتی درخت کاٹ لئے متعلقہ محکموں کی طرف سے اس ٹمبر مافیا کے خلاف آج تک قانونی کاروائی نہیں کی گئی، عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ٹمبر مافیا اور لکڑی چور مقامی پولیس اور محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے سرکاری درخت کاٹتے ہیں۔