میلسی(نمائندہ نوائے وقت)اسسٹنٹ کمشنر کامران افضل بخاری نے میلسی میں سبزی منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی نگرانی کی انہوں نے کہا افسران سبزی منڈیوں میں باقاعدگی سے مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں کسی کو ناجائز منافع خوری نہیں کرنے دی جائے گی عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے آڑھتی اور پھڑی فروش سبزیوں وپھلوں کی قیمتوں میں بے جا اضافہ نہ کریں۔
ناجائز منافع خوری نہیں کرنے دی جائے گی:اے سی میلسی
Dec 09, 2022