پل60ہزار (نامہ نگار )SHO تھانہ صدر قبضہ گروپ کا سرپرست بن گیا،ملزمان کے ہمراہ قبضہ کروانے پہنچ گیا،5لاکھ کے پودے ہل چلا کر تباہ کر دئیے،حکم امتناعی کو تسلیم کرنے سے انکار،3ملزمان بغیر ضمانت پولیس کے ہمراہ تھے انصاف دیا جائے متاثرین محمد حسن اور محمد حسنین کی پریس کانفرنس تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ دادپوترہ والا موضع ناقابل واہ کے محمد حسن اور محمد حسنین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ملزمان اللہ دتہ،صدام۔فرحان ان کی 9کنال اراضی پرناجائیز قبضہ کرنا چاہتے ہیں اس سلسلہ میں عدالت سے حکم امتناعی حاصل کیا ہوا ہے اور پولیس تھانہ صدر میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے گزشتہ روز پولیس تھانہ صدر کے ایس ایچ او عامر ندیم گجر ہمراہ اے ایس آئی اختر،4پولیس اہلکار،3سفید کپڑوں میں افراد اور مقدمہ نمبر 994/22 پولیس تھانہ کے ملزمان اللہ دتہ ،صدام،فرحان مسلح بغیر ضمانت کے پولیس کے ہمراہ تھے پولیس نے اپنی نگرانی میں ٹریکٹر کے ذریعے ہل چلا کر 5لاکھ مالیت کے پودے اور فصل تباہ کردی ایس ایچ او کو عدالت کا حکم امتناعی اور درج مقد مہ نمبر994/22 کی کاپیاں دیکھائی تواس نے مبینہ طور پر کہا کہ مجھے ڈی پی او لودھراں کا حکم ہے اور میں کاروائی کر رہا ہوں اس دوران احتجاج کیا اہل علاقہ کے اکٹھے ہونے پر پولیس اور دیگر افراد گاڑیوں میں بیٹھ کر چلے گئے محمد حسین اور محمد حسنین نے آئی جی پنجاب،ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ،ار پی او ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کو انصاف دیا جائے ۔