نوجوانوں اجنبی لڑکیوں سے فون پر گفتگو سے احتراز کریں :ڈی پی او وہاڑی


میلسی (تحصیل رپورٹر )ڈی پی او وہاڑی محمد ظفر بزدار نے ضلع بھر کے نوجوانوں اور شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اجنبی لڑکیوں سے فون پر گفتگو سے احتراز کریں  کیونکہ لڑکیوں سے باتیں کرنے والے جال میں پھنس کرڈاکوؤں کے ہاتھوں اغواء  بھی ہو سکتے ہیں انہوں نے جاری  پریس ریلیز میں کہا ہے کہ کچے کے علاقے میں ڈاکو شہریوں کو اغواء کرنے کیلئے "ہنی ٹریپ" کا استعمال کررہے  ہیں جرائم پیشہ افراد سوشل میڈیا پرمختلف اشیا کی سستے داموں فروخت کا اشتہار لگا کر یا لڑکی کی آواز میں شہریوں سے باتیں کر کے انہیں ملنے کے بہانے کچے کے علاقے میں بلا کر اغواکرتے ہیں اور بھاری تاوان طلب کرتے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن