دوسری اننگز میں بھی5وکٹیں لینے کی کوشش کروں گا، ابرار احمد

قومی کرکٹ ٹیم مسٹری اسپنر ابرار احمد نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں بھی 5 وکٹیں لینے کی کوشش کروں گا۔ملتان ٹیسٹ میچ پہلے روز کے اختتام کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری پسندیدہ وکٹیں جو روٹ اور بین اسٹوکس کی تھیں جو مل گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم کرکٹر کو پچز نہیں دیکھنی ہوتی ،بس محنت کرنا ہمارا کام ہے،دوسری اننگز میں بھی5وکٹیں لینے کی کوشش کروں گا،بہت خوشی ہے ،موقع ملے تو10 وکٹیں بھی لوں  گا۔

ای پیپر دی نیشن