تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخاب‘ درخواست پر سماعت لارجر بنچ کرے گا  

لاہور (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن دوبارہ کرانے کے حکم کے خلاف درخواست پر لارجر بنچ سماعت کرے گا‘ ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے درخواست لارجر بنچ کے روبرو سماعت کیلئے بھجوا دی۔ جسٹس شجاعت علی خان نے چیمبر میں تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے درخواست پانچ رکنی لارجر بینچ کو بھجوا دی۔ درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر پیش ہوئے‘ درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ گزشتہ برس دس جون کو تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن قانون اور آئین کے مطابق ہوئے لیکن الیکشن کمیشن نے بیس دن کے اندر دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا غیر قانونی حکم پاس کیا۔ الیکشن کمیشن کا حکم غیر قانونی اور آئین کے بھی منافی ہے۔ عدالت الیکشن کمیشن کا دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم کالعدم قرار دے۔ عدالت دس جون 2022 کو کرائے گئے انٹرا پارٹی الیکشن کو درست قرار دے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...