اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں زلفی بخاری، فرحت شہزادی، شہزاداکبر سمیت6 ملزمان کے اشتہارات چسپاں دی گئی۔190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں شریک ملزمان کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی شروع کردیئے گئے۔احتساب عدالت اسلام آباد کے حکم پر 6 شریک ملزمان کیاشتہارات جاری کردئیے، ملزمان کے اشتہارات جوڈیشل کمپلیکس میں چسپاں کر دیئے گئے ہیں۔زلفی بخاری، فرحت شہزادی، شہزاداکبرسمیت 6 شریک ملزمان کے اشتہارات چسپاں کئے گیے ہیں۔عدالت نے ملزمان کی رہائش گاہوں کے باہر اشتہارات چسپاں کرنے اور ملزمان کے آبائی اور رہائشی علاقوں میں بھی اشتہارات اونچی آوازمیں پڑھنے کا حکم دیا تھا۔یاد رہے نیب کی جانب سے 190ملین پاؤنڈ سکینڈل میں سربراہ پی ٹی آئی کیخلاف ریفرنس دائر کیا گیا تھا ، ریفرنس میں 8 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔جس میں بشریٰ بی بی، فرحت شہزادی شہزاد اکبر اور زلفی بخاری کا نام شامل تھا۔