اسلام آباد (وقائع نگار) بنکوں کے ونڈ فال آمدن پر 40 فیصد ٹیکس کیخلاف حکم امتناع میں 26 جنوری تک توسیع کر دی گئی۔ ایف بی آر وکیل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے دائرہ اختیار چیلنج کر دیا۔ وکیل ایف بی آر نے کہا کہ کراچی کی درخواستیں اسلام آباد میں نہیں سنی جا سکتیں۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ عدالت کراچی کی درخواستیں بھی سنے گی۔ تفصیلی آرڈر میں کراچی کی درخواست سننے کی وجوہات جاری کریں گے۔ ونڈ فال آمدن پر اضافی ٹیکس کیخلاف درخواست عسکری بنک نے ڈائر کر رکھی ہے۔