ٹانک میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن‘ 5 دہشت گرد ہلاک 

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) سکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک کے علاقے ملازئی میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد پانچ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بھتہ خوری اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم تھے۔ آپریشن کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا۔  دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔ سکیورٹی فورسز ان کا صفایا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...