بلاول سے سول سوسائٹی وفد کی ملاقات، ملکی مسائل پر گفتگو، بھٹوریفرنس پر بریفنگ  

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ خصوصی رپورٹر) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے سول سوسائٹی کے وفد نے ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں اہم ملکی و غیر ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پاکستان کو درپیش چیلنجز اور ان کے حل پر بات چیت ہوئی۔ سول سوسائٹی  کے وفد نے بلاول بھٹو کو ملکی مسائل کے حل کیلئے اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔ سپریم کورٹ میں ذوالفقار علی بھٹو شہید کی پھانسی کے خلاف صدارتی ریفرنس کے معاملہ پر چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی سربراہی میں پارٹی کے سینئر وکلاء کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں 12 دسمبر کے سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس سے متعلق مشاورت کی گئی۔ 12 دسمبر کو پی پی پی کی سینئر قیادت اپنے وکلاء کے ہمراہ سپریم کورٹ جائے گی۔ بھٹو ریفرنس کی براہ راست نشریات کا معاملہ، کیا ریفرنس کی کارروائی براہ راست نشر کی جائے گی؟۔ سپریم کورٹ کی دو رکنی کمیٹی سوموار کے دن رپورٹ پیش کرے گی۔ ذرائع کے مطابق جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل کمیٹی سفارشات فل کورٹ کے سامنے رکھے گی۔ نشریات براہ راست دکھائی جائیں یا سماعت کے بعد ریکاڈنگ جاری کی جائیں۔ق

ای پیپر دی نیشن