دنیا کی تاریخ میں کسی جماعت نے پی پی سے زیادہ قربانیاں نہیں دیں: زرداری

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) سابق صدر زرداری نے کہا ہے کہ دنیا کی تاریخ میں کسی جماعت نے اپنے منشور کیلئے پیپلزپارٹی سے زیادہ قربانیاں نہیں دیں۔ پیپلز پارٹی نے گزشتہ برسوں میں ہمیشہ عام آدمی کے مسائل کے خاتمے کے لیے کوششیں کی ہیں۔ اپنے قیام کے آغاز سے ہی بانی و انقلابی رہنما ذوالفقار علی بھٹو کا ’’روٹی کپڑا اور مکان‘‘ کا نعرہ پی پی پی کی بنیادی اقدار سے جڑا ہوا ہے، جس کی تکمیل کیلئے پارٹی نے ان گنت قربانیاں دی ہیں اور اس کی بنیاد میں شہداء کا خون بھی شامل ہے۔ پی پی پی نے مسلسل آگے کی جانب سفر کیا اور اپنے تجربات سے سیکھا ہے۔ اس طرح ہم ایک نئے جوش اور فرض کے احساس کے ساتھ پاکستانی عوام کی خدمت کے لیے تیار ہیں۔ شفافیت اور گڈ گورننس کو یقینی بنانے کے لیے خوراک، تعلیم اور صحت جیسے اہم محکموں کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن ناگزیر ہے کیونکہ یہ محکمے عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لیے ضروری خدمات فراہم کرتے ہیں۔ انسداد ہراسگی قوانین کو مزید مضبوط اور ان پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے تا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کو بغیر کسی خوف اور تعصب کے کام کرنے کی اجازت اور موقع میسر ہو سکے۔ لاہور  سے نامہ نگار کے مطابق سابق صدر  لاہور سے اسلام آباد چلے گئے۔  زرداری نے 8 روز لاہور میں قیام کیا۔ سابق صدر کی 11دسمبر کو لاہور واپسی متوقع ہے۔علاوہ ازیں زرداری اور بلاول بھٹو سے اے این پی رہنما ایمل ولی خان نے ملاقات کی۔ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...