گجرات (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ایم پی اے حلقہ پی پی 30و یوتھ کوآرڈینیٹر ضلع گجرات چوہدری علی وڑائچ کلا چور کی دعوت پر مریم نواز آج 9 دسمبر کو جلالپور جٹاں میں یوتھ کنونشن سے خطاب کریں گی۔ مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل صدر چوہدری عابد رضا کی قیادت میں جلالپور جٹاں سٹیڈیم میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر صفدر ورک، ڈی پی او اسد مظفر، ضلعی صدر نوابزادہ طاہر الملک، سید توصیف شاہ اور لیگی کارکنان و عہدیداران نے سٹیڈیم کا دورہ کیا اور انتظامات کو حتمی شکل دی۔ چوہدری علی کلا چور نے کہا کہ انشاء اللہ جلالپور جٹاں میں ہونے والے یوتھ کنونشن کی پورے پنجاب میں مثال دی جائے گی۔
مریم نواز آج گجرات میں یوتھ کنونشن سے خطاب کریں گی
Dec 09, 2023