شہباز شریف سے جہانگیر ترین کی ملاقات، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

لاہور  (نوائے وقت رپورٹ)  سیاسی جوڑ توڑ میں بڑی پیشرفت،  پاکستان مسلم لیگ (ن)  اور استحکام پاکستان پارٹی  (آئی پی پی) کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق ہوگیا۔ن لیگ کے صدر شہباز شریف سے آئی پی پی کے سربراہ جہانگیرترین نے ملاقات کی ہے، آئی پی پی کے سربراہ  ملاقات جمعرات کو ماڈل ٹاؤن میں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر آئے ۔ملاقات میں ن لیگ کے رانا ثنا اللہ، ایازصادق اور آئی پی پی کے سینیئر رہنما عون چوہدری بھی موجود تھے۔ذرائع نے بتایاکہ ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بھی گفتگو کی گئی۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور آئی پی پی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق ہوگیا کہ دونوں جماعتیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گی۔ ذرائع کے مطابق سیٹوں کا نمبر کیا ہوگا؟ یہ اگلی ملاقاتوں میں پیپرورک کے ساتھ طے ہوگا۔ اتفاق کیا گیا کہ آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے سلسلہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدین کی دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں اور رابطے جاری ہیں۔لیگی ذرائع کے مطابق دونوں پارٹیوں کے رہنماؤں کی ملاقات 45 منٹ تک جاری رہی، ملاقات میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے دونوں رہنماؤں میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور جہانگیر ترین کے درمیان ملاقات میں پنجاب اور لاہور سمیت قومی اسمبلی اور پنجاب کے مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ بارے امور پر گفتگو ہوئی۔لیگی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ مسلم لیگ ن کے قائد اور کور کمیٹی کی مشاورت سے کیا جائے گا۔مسلم لیگ (ن) اور آئی پی پی قیادت میں ایک اور ملاقات ہوئی۔ خواجہ سعد رفیق‘ رانا ثناء اﷲ اور سردار ایاز صادق آئی پی پی قائد جہانگیر ترین سے ملنے ان کی رہائش گاہ پہنچے۔ عون چودھری بھی موجود تھے۔ عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...