پاکستان کیلئے آزادانہ، قابل اعتماد انتخابات انتہائی ضروری : خالد مسعود سندھو 

Dec 09, 2023

لاہور(نیوزرپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ ملک کا سیاسی و معاشی مستقبل عام انتخابات سے وابستہ ہے۔ پاکستان کے مستقبل کیلئے آزادانہ، منصفانہ اور قابل اعتماد انتخابات انتہائی ضروری ہیں جن میں تمام سیاسی جماعتوں کو حصہ لینے کے یکساں مواقع ملنے چاہیے۔الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔ آئین و قانون کے تحت نگران حکومتوں کی ذمہ دای ہے کہ وہ غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیف سیکرٹریز ڈی سیز اور ڈی پی اوز کو لیول پلینگ فیلڈ سے متعلق ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔

مزیدخبریں