دنیاکے منصفو! اسرائیلی مظالم پرگونگے ،بہرے اوراندھے بن گئے ہو:میاں جمیل 

Dec 09, 2023

لاہور(خصوصی نامہ نگار) تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے جامع أبی ہریرہؓکریم بلاک اقبال ٹاؤن میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیاکے منصفو! اسرائیلی مظالم پرگونگے ،بہرے اوراندھے بن گئے ہو۔آنکھیں بند  نہ رکھو،زبانوں کے تالے کھولو،فلسطین میں بچوں،خواتین اوربزرگوں کی بھی جانیں محفوظ نہیں رہیں۔انہوں نے کہاکہ نومولود بچوں کی نعشیں بے گوروکفن ہیں ،کوئی تدفین کرنے والانہیں،زخمیوں کی تیمارداری کرنے والا کوئی نہیں،ہسپتالوں میں علاج معالجے کے لیے کچھ نہیں بچا۔ اسرائیل نے غزہ کوکھنڈربنادیا،لٹے پٹے اوربچے کھچے فلسطینیوں کوپناہ دینے والا کوئی نہیں۔انہوں نے کہاکہ پوری دنیا ظالم اسرائیل کے خلاف ایک پلیٹ فارم متحد ہوجائے ،اسرائیلی مظالم کے خلاف اورمظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں آوازاٹھائے۔

مزیدخبریں