عقیدہ ختم نبوت اسلام کی اساس ، اہم ترین بنیادی عقیدہ ہے:مولانا عبدالنعیم 

لاہور(خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مبلغ مولانا عبدالنعیم، مولانا محبو ب الحسن طاہر، مولانا خالد محمود، قاری محمداقبال،مولانا عبدالعزیز نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی اساس اور اہم ترین بنیادی عقیدہ ہے۔ یہ ایک حساس عقیدہ ہے۔ اس میں شک وشبہات کا ذرا سا بھی رخنہ پیدا ہوجائے تو مسلمان نہ صرف اپنی متاع ایمان کھو بیٹھتا ہے بلکہ وہ امت محمدیہ سے بھی خارج ہوجاتا ہے۔ نبی مکرم، رسول معظم رحمت عالمؐ  کو صادق و مصدق سمجھنا اور آپؐ  کی نبوت و رسالت کو آخری تسلیم کرنا، ایمان، ہدایت، ابدی کامیابی اور نجات کی بنیاد ہے۔ آپؐ کے بعد نبوت کا دروازہ ہمیشہ کیلئے بند ہے اور اس سے انکار کفر و ارتدادہے ۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین سے لیکر آج تک تمام امت مسلمہ کا اس پر اجماع ہے۔ اس عقیدے کا دفاع پورے دین اسلام کا دفاع ہے ۔ اسلام کی تاریخ گواہ ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کے پہریدار علمائے حق اور عاشقان مصطفی ان کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئے اور جھوٹے کذابوں کا ہر دور میں مجاہدین ختم نبوت نے نامساعد حالات کا مقابلہ کرتے رہے۔  

ای پیپر دی نیشن