لاہور (خصوصی نامہ نگار) جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر میںحجتہ الاسلام مولانا سید تطہیر حسین زیدی نے کہا ہے کہ انسان کو دشمن شناس ہونا چاہیے۔قرآن مجید کے مطابق انسان کے 2 دشمن ہیں جو جنات اور انسانوں سے ہیں۔ شیطان دلوں میں وسوسے پیدا کرتا ہے جبکہ خود انسان کا سب سے بڑا دشمن اس کا نفس ہے جو اسے گناہ کی طرف ورغلاتا ہے۔ انسان کو اپنے نفس کو پہچاننا اور اس پر کنٹرول کرنا چاہیے۔