لاہور (خصوصی نامہ نگار )ورلڈپاسبان ختم نبوت کے کارکنوں نے بین الاقوامی جنگی قوانین کیخلاف سفاک دہشتگرد اسرائیل کی نہتے فلسطینی عوام،عبادت گاہوں،ہسپتالوں،تعلیمی اداروں، سولین آبادی وپناہ گزینوں پروحشیانہ بمباری کیخلاف قائدورلڈپاسبان علامہ محمدممتازاعوان صدرسول سوسائٹی محمدشکیل بھٹی کی قیادت میں اخبارمارکیٹ کے باہرایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیااوربطوراحتجاج اسرائیلی وامریکی پرچم نذرِ آتش کیے۔نیزغزہ جنگ اسرائیلی دہشتگردی تیسرے ماہ میں داخل ہونے پرمسلم اْمہ کی بے حسی اورعالمی دنیاکی مجرمانہ خاموشی کیخلاف ورلڈ پاسبان ختم نبوت نے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج اورمظاہرے کیے جن سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ اسرائیل دنیاکا سب سے بڑادہشتگرد اورسپرشیطان امریکہ اسکا سرپرست ہے۔
ورلڈپاسبان ختم نبوت کامظاہرہ‘ اسرائیلی وامریکی پرچم نذرِآتش
Dec 09, 2023