کمپنی کے اکائونٹ میں ہیر پھیر‘ملزم کیشئر گرفتار

لاہور(نا مہ نگار) گوالمنڈی پولیس نے نجی لیدر کمپنی کے اکاؤنٹ میں ہیرپھیر کرکے رقم ہتھیانے والے ملزم کیشئر ساجد جاوید کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے کمپنی سے 5 لاکھ نقد اور مختلف مالیت کے چیک خرد برد کی کر لئے۔ ملزم نے اعتراف جرم کر لیااور 5 لاکھ نقد رقم برآمد کر لی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن