لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ عوام کے مسائل و شکایات سننے مناواں پولیس لائن اور لبرٹی خدمت مرکز پہنچ گئے۔ انہوںنے مناواں لائن میں شہریوں کے مسائل سنے اور ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہو ں نے بزرگ شہریوں اور خواتین کیلئے الگ کاؤنٹر پر بنانے کے احکامات بھی جاری کئے۔ انہوںنے کہا لرننگ ڈرائیونگ لائسنس فوری جاری کئے جائیں۔ نوجوانوں کا مستقبل محفوظ دیکھنا چاہتا ہوں۔ ہر شہری کو عزت اور احترام کیساتھ لائسنس جاری کئے جائیں۔ شہریوں کیلئے ویٹنگ ایریا کو مزید بڑھایا جائے۔
لرننگ ڈرائیونگ لائسنس فوری جاری کئے جائیں:ایڈیشنل آئی جی ٹریفک
Dec 09, 2023