لاہور(سپورٹس رپورٹر)کراچی کے مختلف میدانوں پر جاری نیشنل ٹی20 کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں پشاور، لاہور وائٹس اور ایبٹ آباد کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔نیشنل بینک سٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں پشاور نے فاٹا کو 6 وکٹ سے شکست دی، فاٹا نے 3 وکٹوں پر 180 رنز بنائے۔ریحان آفریدی نے 90 رنز بنائے ۔ پشاور نے ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا۔صاحبزادہ فرحان نے74 اور افتخار احمد نے 45 رنز بنائے۔ لاہور وائٹس نے محمد فائق کے ناقابل شکست 110 رنز کی بدولت سیالکوٹ کو 30 رنز سے مات دیدی۔لاہور نے 2 وکٹوںپر 189 رنز بنائے، سیالکوٹ کی ٹیم 19ویں اوور میں 159 رنز پر آئوٹ ہوگئی، شعیب ملک نے 64 رنز بنائے۔ ایبٹ آباد نے لاہور بلیوز نے 6 وکٹوں پر 171 رنزبنائے۔ ایبٹ آباد نے کامران غلام کے 69 اور سجاد علی کے 60 رنز کی بدولت ہدف آخری اوور میں سات وکٹوں پرحاصل کرکے 3 وکٹ سے کامیابی حاصل کرلی ۔