طائف میں شاندار تقریب کا انعقاد

 ممتازاحمدبڈانی سعودی عرب

سابقہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں عدالت کی جانب سے بریت کی خوشی میں مسلم لیگ ن طائف کی جانب سے ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی میزبانی انفارمیشن سیکرٹری۔مسلم لیگ ن طائف راحیل شہزاد نے کی تقریب کی صدارت مسلم لیگ ن طائف کے صدر راجہ ظفر اقبال نے کی 
جبکہ اس تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان سے آئے ہوئے مسلم لیگ ن کے اہم رکن حاجی محمد ظہیر تھے۔
 تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت محمد رحیم نے حاصل کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ ظفر اقبال نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کہا تھا کہ میں اپنا فیصلہ اللہ پر چھوڑتا ہوں آج اللہ پاک نے انہیں سرخرو کیا عدالتی فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے اور پاکستان کے لیے خوش آئند ہے میاں محمد نواز شریف ہی اس وقت واحد لیڈر ہیں جو ملک کو معاشی مشکلات سے نکال سکتے ہیں۔
میاں محمد نواز شریف واحد لیڈر ہیں جو انشائ اللہ آنے والے الیکشن میں میں بھی کامیابی حاصل کرکے ملک کے چوتھے وزیراعظم منتخب ہوں گے۔
اس موقع پر لیگی عہدیداران چوھدری محمد بوٹا فیاض احمد غوری اوراسد عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ قائد محترم میاں محمد نواز شریف ا±میدواروں میں میرٹ پہ ٹکٹ تقسیم کریں گے اور خاص کرمفاد پرست لوگوں کو دور رکھیں گے۔
انکا کہنا تھا کہ اوور سیز پاکستانی پہلے کی طرح اب بھی میاں محمد نواز شریف کے شانہ بشانہ ساتھ کھڑے ھوں گے۔
تقریب کے اختتام پر لیگی عہدے داران نے ملکر کیک بھی کاٹا اور ملکی ترقی وسلامتی کےلیے خصوصی دعا کرائی میزبان راحیل شہزاد نے صدر مسلم لیگ ن راجہ ظفر اقبال کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا تقریب میں چوھدری سرفراز احمد سہیل امجد محمد بلال طارق بلال علی یونس چوھدری محمد بوٹا فیاض احمد غوری اسد عباسی محمد رحیم علی بڈانی کے علاو¿ہ کثیر تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن