خواتین کےلئےنشہ آور اشیاء کے نقصانات اور اس سے نبٹنے بارے خصوصی ورکشاپ کا انعقاد 

Dec 09, 2023

عارف چودھری

لندن عارف چودھری 


عورتوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی کمیونٹی لیڈر سابق کونسلر یاسمین طور نے خصوصی شرکت کی -ڈاکٹر یاسر عباسی نے ہال میں موجود خواتین کے سوالوں کے جوابات بھی دیے۔دوسرے شرکت کرنے والوں میں کمیونٹی ورکر اور اداکارہ پروین حسین -فائزہ اعوان -اور ایشیاءکمیونٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی - زہنیامراض کے ماہر معالج ڈاکٹر یاسر عباسی نے کہا کہ بالخصوص ایشیاءخواتین کو ذہنی و جسمانی صحت بارے آگاہی دینا ضروری ھے تا کہ وہ کمیونٹی میں جا کر دیگر خواتین کو بھی اس سے نبٹنے بارے آگاہی دے سکیں - کمیونٹی لیڈر اور سابق کونسلر یاسمین طور کا کہنا تھا کہ اس ورکشاپ سے خواتین کو ذہنی و جسمانی صحت بارے آگاہی دی گءتاکہ وہ اپنے بچوں کو ممنوعہ نشہ آور اشیائ سے محفوظ رکھ سکیں -سماجی شخصیت اور ایکٹر پروین حسین نے کہا کہ کمیونٹی کی خواتین کے لئے انتہاءضروری ھے کہ وہ اس بارے آگاہ ھوں تاکہ وہ اس لعنت سے اپنے بچوں کو محفوظ رکھ سکیں -فائزہ اعوان کا کہنا تھا کہ ورکشاپ کا مقصد بچوں۔ بڑوں کے اندر ممنوعہ نشہ آور اشیائ کی زیادتی بارے آگاہی دینا تھا -وومن چائے پراجیکٹ کی بانی اور ڈائرکٹر نجمہ خالد ایم بی ای کا کہنا تھا کہ ورکشاپ کا مقصد ممنوعہ نشہ آور اشی? اور شراب کی زیادتی بارے ایشیاءخواتین کو آگاہی دینا تھا تاکہ وہ کمیونٹی کے اندر تبدیلی لے کر آئیں -اسکے علاوہ  وومن چائے پراجیکٹ کا مقصد ایشیاءخواتین کا گھروں سے باہر لا کر انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانا ھے ورکشاپ میں خواتین کی جانب سے کئے گئے سوالات کا پیشہ ورانہ انداز سے تسلی بخش جواب د ئے گئے.
شرکائے ورکشاپ نے وومن چائے پراجیکٹ اولڈھم کی جانب سے ممنوعہ نشہ آور اشیائ کے نقصانات سے بچنے بارے آگاہی دینے کی کاوشوں کو خراج ٹحسین پیش کیا

مزیدخبریں