مادر وطن کے ہیروز کا دن منانے کے موقع پر کریملن میں منعقدہ تقریب کے بعد شرکا نے روسی صدر پوتین کے ساتھ گفتگو کی۔ اس میں پوتین نے بتایا کہ وہ آئندہ 2024 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ شرکا کا کہنا تھا کہ ڈونیٹسک عوامی جمہوریہ کی پارلیمنٹ کے سپیکر آرٹیوم گوگا نے پوتین سے اس حوالے سے استفسار کیا تو روسی صدر نے اثبات میں جواب دیا۔پوتین کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ان کے بطور سربرا ہ مملکت اختیارات اگلے سال 7 مئی کو ختم ہو رہے ہیں۔ اگلے صدارتی انتخابات 17 مارچ 2024 کو ہونے والے ہیں۔ پوتین نے کریملن میں اپنی امیدواری کا اعلان یوکرین میں لڑنے والے فوجیوں کو ملک کے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز گولڈ سٹار میڈل سے نوازنے کے بعد کیا۔ یاد رہے صدر کو تقریباً ایک چوتھائی صدی اقتدار میں رہنے کے بعد بھی روس میں وسیع حمایت حاصل ہے۔
کیا آپ الیکشن لڑیں گے؟ پوتین نے جواب دے دیا
Dec 09, 2023 | 11:00