یورپی یونین نے حماس کے دو اہم کمانڈروں کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا

Dec 09, 2023 | 11:16

دو ماہ قبل غزہ سے اسرائیل پر حملے کی پاداش میں یورپی یونین نے حماس کے بعض قائدین کے نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیے ہیں۔جن قائدین کے نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں ان میں قابل ذکر نام محمد ضیف کمانڈر جنرل آف دی حماس ملٹری ونگ اور ان کے نائب مروان عیسیٰ کے ہیں۔دونوں حماس کے عسکری ونگ القسام ونگ سے منسلک ہیں اور دونوں کا نام سات اکتوبر کے حملوں کے ماسٹر مائنڈز میں شامل کیے جاتے ہیں۔اس لگائی جانے والی پابندی کے بعد ان دونوں کے یورپی یونین کے ممبر ملکوں میں بنک اکاؤنٹس کو منجمد کر دیا جائے گا اور اگر ان کی کوئی جائیداد ہے تو وہ بھی یورپی یونین میں شامل رکن ملکوں میں ضبط کر لی جائے گی۔اس کے جواب میں اسرائیل نے فضائی حملوں سے مسلسل بمباری کی ہے جس سے 17،77 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔واضح رہے کہ نائب وزیر اعظم بیلجیئم نے اس امر کا عندیہ دیا تھا کہ وہ مغربی کنارے میں بھری ہوئی یہودی آبادکاروں کی پرتشدد کاروائیوں کا ایکشن لیں گے اور ان کے لیے بیلجیئم میں داخلہ مشکل ہو جائے گا لیکن بعد ازاں اس کے برعکس فلسطینیوں کے خلاف فیصلہ آیا ہے۔

مزیدخبریں