پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط کے معاملے پر ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 11 جنوری کو ہونے کی آئی ایم ایف حکام نے تصدیق کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی پاکستان میں نمائندہ ایستھر پاریز روئیز نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط کیلئے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس 11 جنوری کو ہوگا۔
آئی ایم ایف نمائندہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایگزیکٹیو بورڈ کے 11 جنوری کے اجلاس میں پاکستان ایجنڈے پر ہے۔ سٹینڈ بائی معاہدے کے پہلے جائزے پر آئی ایم ایف بورڈ غور کرے گا۔