سرکاری رہائش گاہ کا دروازہ وقت پر نہ کھلنے کی وجہ سے برطانوی وزیراعظم رشی سونک کو خفت کا سامنا کرنا پڑ گیا، نیدر لینڈ کے وزیر اعظم بھی دروازہ کھلنے کا انتظار کرتے رہے۔برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے نیدر لینڈ کے وزیر اعظم کا استقبال کرنے کے بعد گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی تو دروازہ نہ کھولا گیا، دروازہ تاخیر سے کھلنے پر رشی سونک اور نیدرلینڈ کے وزیر اعظم پہلے انتظار کرتے رہے پھر ادھر ادھر دیکھنے لگے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ دیر کی تاخیر سے دروازہ کھلا تو دونوں وزرائے اعظم اندر داخل ہوئے، واضح رہے کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر برطانوی وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ کا دروازہ باہر سے کھولا ہی نہیں جا سکتا اسے محافظ ہمیشہ اندر سے ہی کھولتے ہیں۔
سرکاری رہائش گاہ کا دروازہ نہ کھلنے پر برطانوی اور نیدر لینڈ کے وزیر اعظم کو خفت کا سامنا
Dec 09, 2023 | 13:48