پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ سے ن لیگ کا ٹکٹ انہیں ہی ملے گا۔ آئی پی پی کے سساتھ سیٹ ایڈ جسٹمنٹ سے متعلق طلال چوہدری نے کہا کہ دونوں پارٹیوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خبروں میں صداقت نہیں۔آئی پی پی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئی پی پی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ نہیں ہوا تاہم ن لیگ کے بیانیے میں کوئی ابہام نہیں ہے۔احتساب کے بغیر ریاست آگے نہیں بڑھ سکتی۔ن لیگ کے بیانئے کا مرکز عام آدمی کے مسائل ہیں۔قبل ازیں طلال چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کے ہوتے ہوئے مجھے ٹکٹ مانگنے کی ضرورت ہی نہیں،مخالفین کو نظر آرہا ہے کہ ن لیگ پنجاب میں کلین سوئپ کرے گی،ہر پارٹی ہم سے الحاق یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنا چاہ رہی ہے۔ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہاکہ جڑانوالہ سے قومی اسمبلی کی نشست کا امیدوار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنے ساتھیوں اور وفاداروں کو ساتھ لے کر چلتے ہیں،مجھے پارٹی قائد کے ہوتے ہوئے ٹکٹ مانگنے کی ضرورت ہی نہیں۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ ہر پارٹی ہم سے الحاق یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنا چاہ رہی ہے،مخالفین کو نواز شریف کی جیت نظر آرہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی باتیں قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں، پنجاب کی 95فیصد نشستوں پراس کی گنجائش ہی نہیں۔ طلال چوہدری نے کہا کہ مخالفین کو نظر آرہا ہے کہ ن لیگ پنجاب میں کلین سوئپ کرے گی،ہر پارٹی کی خواہش ہے کہ ن لیگ کے ساتھ مل کر الیکشن لڑے۔انہوں نے کہاکہ کسی کی خواہش پر کوئی پابندی نہیں، ہم تلخیوں کو بڑھانا نہیں چاہتے، ثاقب نثار نے ملک کے ساتھ ظلم کیا۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ ہم احتساب کے بیانیے کو سامنے رکھ کر عام آدمی کی ضرورت سے بھاگنا نہیں چاہتے۔