سابق امریکی جج کیپریو کینسر میں مبتلا، روتے ہوئے دعاؤں کی اپیل

عالمی شہرت یافتہ امریکی سابق جج فرینک کیپریو کینسر میں مبتلا ہو گئے، وہ سوشل میڈیا صارفین سے مکمل صحت یابی کے لیے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔

سابق جج فرینک کیپریو اپنے منصفانہ فیصلوں، عدل و انصاف، رحم دلی کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔

ان کی مختلف عدالتی سماعتوں کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں اور دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے لاکھوں صارفین انہیں ’دنیا کا بہترین جج‘ قرار دیتے ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام اپنے مداحوں سے شیئر کیا ہے جس میں انہیں دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے آبدیدہ ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ انہوں نے حال ہی میں 27 نومبر کو اپنی 87 ویں سالگرہ منائی تاہم یہ سالگرہ دیگر تمام سالگرہ سے مختلف تھی کیونکہ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن