اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس ٹو میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست 12 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب درخواست پر سماعت کریں گے،عدالت نے 12 دسمبر کے لیے بشریٰ بی بی کو بھی نوٹس جاری کر رکھے ہیں،ایف آئی اے نے بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی استدعا کر رکھی ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بشریٰ بی بی ضمانت کی رعایت کا غلط استعمال کر رہی ہیں، عدالت میں پیش نہیں ہو رہیں۔ایف آئی اے نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ عدالت بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منسوخ کرے۔
توشہ خانہ کیس ٹو، بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست جمعرات کو سماعت کیلئے مقرر
Dec 09, 2024